چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت تعلیم کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور اعلیٰ معیار کا تعلیمی نظام قائم کیا ہے، جس کی تعلیم تک رسائی اور مساوات کی درجہ بندی دنیا …
چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد 27 کروڑ تک پہنچ گئی، وزارت تعلیم

مزید خبریں
بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت تعلیم کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور اعلیٰ معیار کا تعلیمی نظام قائم کیا ہے، جس کی تعلیم تک رسائی اور مساوات کی درجہ بندی دنیا کے بہترین ممالک میں ہوتی ہے۔
متعلقہ حکام کے نے بتایا کہ چین کی بنیادی تعلیم اعلیٰ آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح تک پہنچ چکی ہے، پری سکول کی تعلیم کے لیے مجموعی اندراج کی شرح 92.9 فیصد جبکہ سینئر سیکنڈری تعلیم کے لیے یہ شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ تعلیم کے شعبے میں چین کا بین الاقوامی اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔








