ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ شرانگیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہر میں امن و امان کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی،تمام افسران امن عامہ کے قیام اور جرائم کی روک تھام کےلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔وہ سول لائنز ڈویژن کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سول لائنز،سرکل افسران اور ایس ایچ …
شرانگیزی ہرگز برداشت نہیں، شہر کا امن ہر صورت برقرار رکھیں گے، فیصل کامران

مزید خبریں
لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ شرانگیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہر میں امن و امان کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی،تمام افسران امن عامہ کے قیام اور جرائم کی روک تھام کےلئے فیلڈ میں متحرک رہیں۔وہ سول لائنز ڈویژن کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سول لائنز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی نے ایس ایچ اوز لٹن روڈ، گڑھی شاہو اور مغلپورہ کو جرائم پر قابو پانے کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔فیصل کامران نے کہا کہ رابری کی وارداتوں کی روک تھام کےلئے موثر میکانزم تشکیل دیا جائے جبکہ اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری کےلئے تشکیل دی گئی ٹیموں کو مزید متحرک رکھا جائے۔انہوں نے منشیات فروشوں کےخلاف بھرپور کریک ڈائون اور ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ڈی آئی جی نے کہا کہ موبائل چوروں اور جیب تراشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ایسے عناصر کو آزاد نہ پھرنے دیا جائے۔
انہوں نے نجی ملازمین اور کرایہ داروں کو لازمی رجسٹریشن کے دائرہ کار میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جرائم کی روک تھام کےلئے موثر نگرانی اور پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے پتنگ بازی کی روک تھام کےلئے علما ئےکرام کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔








