چین نے ایشین گیمز ویمنزجمناسٹک ٹیم ٹائٹل مسلسل 14 ویں بار اپنے نام کر لیا

چین نے جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں ویمنز جمناسٹک ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل جیت کر مسلسل 14 ویں بار اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے۔ شنہوا کے مطابق کیو چن چن، ژانگ ییہان، ڈو سییو، ژانگ چنگ ینگ اور چیو چی یوآن پر مشتمل چینی ٹیم نے مجموعی طور پر 166.462 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ناگویا۔24ستمبر (اے پی پی):چین نے جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں ویمنز جمناسٹک ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل جیت کر مسلسل 14 ویں بار اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے۔ شنہوا کے مطابق کیو چن چن، ژانگ ییہان، ڈو سییو، ژانگ چنگ ینگ اور چیو چی یوآن پر مشتمل چینی ٹیم نے مجموعی طور پر 166.462 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جاپان کی ٹیم 165.362 پوائنٹس کے ساتھ سلور میڈل جبکہ شمالی کوریا (ڈی پی آر کوریا) 158.329 پوائنٹس کے ساتھ برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس فتح کے ساتھ ہی چین نے ویمنز اور مینز دونوں کیٹیگریز کے ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔مقابلے کے آغاز میں والٹ کے مرحلے پر جاپانی ٹیم نے برتری حاصل کی، تاہم چینی جمناسٹس نے ان ایون بارز اور بیلنس بیم پر شاندار واپسی کی۔ 23 سالہ ڈو سییو نے ان ایون بارز پر 14.866 کا بہترین سکور کیا جبکہ ژانگ چنگ ینگ نے بیلنس بیم پر 15.066 سکور کر کے ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا۔

آخری فلور ایکسرسائز کے مرحلے میں 16 سالہ کیو چن چن اور ژانگ ییہان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی فتح پر مہر ثبت کی۔ چین کی 23 سالہ ڈو سی یو نے کامیابی کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے اور ٹیم کے مجموعی سکور میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔ چیو چِی یُوآن نے ٹیم کی کامیابی کا اہم راز باہمی اتحاد کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلطیوں کے مواقع پر تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں