بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قیمتی دھاتوں اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.47 ڈالر کے اضافے سے 92.63ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 0.67 ڈالر کے اضافے سے 103.75 ڈالر فی …
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قیمتی دھاتوں اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.47 ڈالر کے اضافے سے 92.63ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 0.67 ڈالر کے اضافے سے 103.75 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
رپورٹ کے مطابق سپاٹ گولڈ کی قیمت 8.60 ڈالر کی کمی سے 4279.75 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.47 ڈالر کے اضافے سے 64.50 ڈالر فی اونس رہی۔دوسری جانب زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ مکئی کی قیمت 0.75 ڈالر کے اضافے سے 529.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 2.75 ڈالر کی کمی سے 705.25 ڈالر فی بشل ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق کپاس کی قیمت میں 0.19 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.90 ڈالر کے اضافے سے222.35 ڈالرہو گئی۔








