سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان نے ریسکیو 1122چارسدہ سٹیشن کا دورہ کیا اور سروس کی آپریشنل تیاری، عملے کی حاضری، کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان ریسکیو1122 چارسدہ کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ غیور مشتاق خان نے ریسکیو سرگرمیوں اور سروس کوریج حوالے بریفنگ دی۔
سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا کا ریسکیو 1122چارسدہ کا اچانک دورہ،آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 25 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان نے ریسکیو 1122چارسدہ سٹیشن کا دورہ کیا اور سروس کی آپریشنل تیاری، عملے کی حاضری، کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان ریسکیو1122 چارسدہ کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ غیور مشتاق خان نے ریسکیو سرگرمیوں اور سروس کوریج حوالے بریفنگ دی۔
سیکرٹری ریلیف نے ڈی ای او چارسدہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دریائی علاقوں میں غیر محفوظ گھروں کے سروے، ڈینگی سے بچاؤ، اہلکاروں کی فٹنس اور موسمی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اچانک معائنوں کا مقصد عوام کو بروقت، مؤثر اور ذمہ دارانہ ہنگامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔








