گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے فارماسسٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحتِ عامہ کے شعبے میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کا فارماسسٹس کی خدمات کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
کراچی۔ 25 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے فارماسسٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحتِ عامہ کے شعبے میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ فارماسسٹس صحتِ عامہ کے تحفظ اور مریضوں کی بہتر نگہداشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے، جسے فارماسسٹ برادری بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں فارمیسی کے شعبے کو جدید ترین طبی تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ہیلتھ کیئر سسٹم میں فارماسسٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔








