وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز (آئی ڈی ایس پی) کی سربراہ ڈاکٹر قر ا ۃالعین بختیاری نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں انسانی وسائل کی ترقی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈاکٹر قر اۃ العین کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز (آئی ڈی ایس پی) کی سربراہ ڈاکٹر قر ا ۃالعین بختیاری نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں انسانی وسائل کی ترقی، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، خواتین کی بااختیاری اور سماجی ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور عملی تربیت کی فراہمی، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کے عمل میں مؤثر طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرکے ترقی کے عمل کا فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم، فنی تربیت، خواتین کی معاشی و سماجی بااختیاری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ان شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے تجربات اور مہارت سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔







