ایران ،بس اور ٹرک میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ایران کے مشرقی صوبہ جنوبی خراسان میں بس اور سیمی ٹریلر ٹرک میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ آریان شہر سے بیرجند کائونٹی جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

تہران۔27ستمبر (اے پی پی):ایران کے مشرقی صوبہ جنوبی خراسان میں بس اور سیمی ٹریلر ٹرک میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ آریان شہر سے بیرجند کائونٹی جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

صوبائی ہلالِ احمر سوسائٹی کو حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد 15 امدادی کارکنوں پر مشتمل 8 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ہلالِ احمر کے صوبائی سربراہ مہدی محمدپور نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ تمام زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے