غزہ ،اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید،38 زخمی

غزہ میں48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور 38 زخمی ہوگئے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے فلسطینی وزارت صحت کے ایکس پر بیان کے حوالے سے بتایا کہ شہید ہونے والے 7 افراد کی نعشیں غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ 38 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ۔27ستمبر (اے پی پی):غزہ میں48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور 38 زخمی ہوگئے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے فلسطینی وزارت صحت کے ایکس پر بیان کے حوالے سے بتایا کہ شہید ہونے والے 7 افراد کی نعشیں غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ 38 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر متاثرین شیخ رضوان محلے اور نصیرات پناہ گزین کیمپ سے لائے گئے جہاں اسرائیلی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ وزارتِ صحت نے بتایا کہ 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری میں 1,415 فلسطینی شہید اور 4,953 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 74,016 فلسطینی شہید جبکہ175,068 زخمی ہو چکے ہیں۔