وزیراعظم آزاد کشمیر کی راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

وزیراعظم آزاد کشمیر کی راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ربجا) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے نومنتخب صدر ربجا مجاہد نقوی، سینئر نائب صدر نصرت عباس شاہ، سیکرٹری چوہدری شفیق دیگر عہدیداران و گورننگ باڈی ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ربجا کی نئی قیادت ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی، ربجا کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کی سربلندی کے لیے کام کرے گی۔

 

مزید خبریں