پنجاب یونیورسٹی نےدس پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں جاری کر دیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے دس پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں جاری کر دیں

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نےدس پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں جاری کر دیں۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ثمن ریاض کو کمیونیکیشن سٹڈیز، حافظ محمد عمر فاروق کو کمیونیکیشن سٹڈیز، رابعہ شوکت کو آرٹ اینڈ ڈیزائن (آرٹ ہسٹری)، خالدہ بتول کو ایجوکیشن، علی رضا نسیم کو جینڈر سٹڈیز، ذیشان جاوید کو فارسی، مقبول احمد کو ایجوکیشن، محمد اشفاق کو اسلامک سٹڈیز، مریم نثار کو کمیونیکیشن سٹڈیز اوراقرا نذر کو شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کی گئی ہیں۔








