کوئٹہ۔ 17دسمبر(اے پی پی)کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی زرغون روڈ امداد چوک کے قریب چرچ پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دو دہشت گرد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کے حوالے سے کوئٹہ کے میتھو ڈسٹ چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ …
کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17دسمبر(اے پی پی)کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی زرغون روڈ امداد چوک کے قریب چرچ پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دو دہشت گرد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کے حوالے سے کوئٹہ کے میتھو ڈسٹ چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنیٹر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ان کا ٹراما سینٹر میں علاج کیا جا رہا ہے








