لاہور ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت فرنیچر کی صنعت کو فروغ دینے اور دنیا بھر خاص طور پر یورپی ممالک، کینیڈا اور امریکہ کو برآمدات بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان …
حکومت فرنیچر کی صنعت کو فروغ دینے اکے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، وفاقی وزیر تجارت

مزید خبریں
لاہور ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت فرنیچر کی صنعت کو فروغ دینے اور دنیا بھر خاص طور پر یورپی ممالک، کینیڈا اور امریکہ کو برآمدات بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے لوگوں کو پاکستانی ہنرمندوں کی فرنیچر مصنوعات کے معیار اور ڈیزائن کے بارے میں بھی جاننے میں مدد ملی ہے۔ اس ضمن میں پی ایف سی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ان کے لئے یہ ایک خوشگوار حیرت ہے کہ کلاسیکی اور غیر معمولی معیار کے ہاتھ سے تیار اور ٹھوس فرنیچر کی مختلف اقسام ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو ملی ہیں اور اس میں بین الاقوامی مارکیٹوں میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔








