اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کوکوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرکے ہمارے مسیحی پاکستانی بھائیوں کو نشانہ بنانا کرسمس کی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کوکوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرکے ہمارے مسیحی پاکستانی بھائیوں کو نشانہ بنانا کرسمس کی تقریبات کو سوگوار بنانے اور مذہبی انتشار پیدا کرنے کی ایک سازش ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فوری ردعمل کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی گھناﺅنی سازشوں کے خلاف ہم متحد ہیں۔








