میرپور ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تخلیقی سرگر میوں اور انٹر پرینوئرشپ کے تیزی سے فروغ کے لئے حکومت، یونیورسٹیوں، صنعت سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو اعلیٰ تعلیم اور صنعتی نمو کے ذریعے مربوط بنانا ہوگا۔ وہ میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے ”ڈسٹنگشڈ انوویشنز، کولیبریشن …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
میرپور ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تخلیقی سرگر میوں اور انٹر پرینوئرشپ کے تیزی سے فروغ کے لئے حکومت، یونیورسٹیوں، صنعت سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو اعلیٰ تعلیم اور صنعتی نمو کے ذریعے مربوط بنانا ہوگا۔ وہ میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے ”ڈسٹنگشڈ انوویشنز، کولیبریشن اینڈ انٹر پرینوئرشپ 2017 ئ“ کے انعقاد حوالے سے میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں تعلیمی اداروں کا جال بچھ چکا ہے، خواندگی کی شرح بلند ہے اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید ترین شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر تبدیلی اور مواقع کی سرزمین ہے اس کے علاوہ سڑکوں ، توانائی ، زراعت اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کے باعث آزاد خطہ اقتصادی انقلاب کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پن بجلی کے نیلم جہلم، کوہالہ، کروٹ اور گلپور منصوبوں کی تکمیل سے آئندہ چھ سے سات سال میں ہمارے ہاں بجلی کی پیداوار موجودہ 1650میگا واٹ سے بڑھ کر 4500 میگا واٹ جبکہ آئندہ دس سے پندرہ سال میں آزاد کشمیر میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر آٹھ ہزار میگا واٹ ہوجائے گی اور ہم اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد اضافی چھ ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے قومی گرڈ میں شامل کر سکیں گے۔








