پاکستان اور برازیل کے تجارت میں تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین بہت سے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہو چکے،محمد یونس ڈھاگا

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے ہر شعبہ بالخصوص تجارت میں تعلقات آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین بہت سے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں اور دونوں جانب سے بہت سے معاہدے حتمی ہو جائیں گے۔ سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا 2 روزہ سرکاری دورے کے …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے ہر شعبہ بالخصوص تجارت میں تعلقات آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین بہت سے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں اور دونوں جانب سے بہت سے معاہدے حتمی ہو جائیں گے۔ سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا 2 روزہ سرکاری دورے کے دوران برازیلی حکومت کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالہ سے بات چیت کو بامعنی اور مستحکم اور باعث اطمینان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک عوام کے مابین دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہے، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں برازیل کے اعلیٰ حکام ماکوس گیلاوو نے سیکرٹری تجارت کا برازیلین وزارت خارجہ میں پرجوش استقبال کیا اور ان کے دورے کو ”بروقت“ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک میں بہترین معاون ثابت ہو گا اور موجودہ دو طرفہ باہمی تعلقات کو معاہدوں کے ذریعے حتمی شکل اختیار کریں گے جن میں تکنیکی معاہدوں اور مشترکہ کمیشن کے قیام پر زور دیا گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply