جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو حکام

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں آتشزدگی سے 7 الیکٹرک بائیکس اور بس لپیٹ میں آ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فیصل آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں آتشزدگی سے 7 الیکٹرک بائیکس اور بس لپیٹ میں آ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بدھ کو ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں پارکنگ شیڈ میں کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ شیڈ کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تار میں اسپارکنگ ہوئی جس کی چنگاریاں نیچے کھڑی الیکٹرک بائیکس پر گریں اور آگ بھڑک اٹھی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی۔ آگ نے 7 الیکٹرک بائیکس اور ایک بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 فیصل آباد کی 3 فائر وہیکلز فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو یونیورسٹی کی مرکزی عمارت تک پھیلنے سے روک دیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائر کولنگ کے بعد آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں