پشاور۔18دسمبر (اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایس این جی پی ایل مردان ریجن اپنے جاری ترقیاتی منصوبے کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیںتاکہ عوام سوئی گیس کی سہولت سے استفادہ جلدازجلد حاصل کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوئی گیس کے جاری منصوبوںکے حوالے سے مردان ریجن کے سوئی گیس دفترمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے مردان ریجن کے جاری ترقیاتی منصوبوںملاکنڈڈویژن،مردان، …
مردان میں سوئی گیس کے منصوبوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے،انجینئرامیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔18دسمبر (اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایس این جی پی ایل مردان ریجن اپنے جاری ترقیاتی منصوبے کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیںتاکہ عوام سوئی گیس کی سہولت سے استفادہ جلدازجلد حاصل کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوئی گیس کے جاری منصوبوںکے حوالے سے مردان ریجن کے سوئی گیس دفترمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے مردان ریجن کے جاری ترقیاتی منصوبوںملاکنڈڈویژن،مردان، صوابی اورتخت بھائی کابغورجائزہ لیااورسوئی گیس حکام کومختلف ٹارگٹس دیئے۔اس موقع پرمردان کے ریجنل منیجرتاج علی خان نے وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام کوجاری ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔اس موقع پرچیف انجینئرپراجیکٹ انعام یوسفزئی بھی موجودتھے۔








