ہانگ کانگ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس کٹوتیوں کے مراحل میں مسلسل کامیابی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے پر حصص کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 153.74 پوائنٹ (0.53 فیصد) اضافے کے …
ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
ہانگ کانگ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس کٹوتیوں کے مراحل میں مسلسل کامیابی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے پر حصص کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 153.74 پوائنٹ (0.53 فیصد) اضافے کے ساتھ 29001.85 پوائنٹ رہا، دیگر علاقائی سٹاک مارکیٹس میں سڈنی 0.7 فیصد، منیلا 0.4 فیصد، شنگھائی 0.2 فیصد اور سنگاپور مارکیٹ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں رہیں تاہم سیﺅل مارکیٹ گزشتہ روز کی سطح پر فلیٹ رہی۔








