یورپین ریئل سٹیٹ کمپنی یونی بیل روڈمکو 15.7 ارب ڈالر کے عوض شاپنگ مال کمپنی ویسٹ فیلڈ خریدنے پر رضامند

سڈنی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) یورپین ریئل سٹیٹ کمپنی یونی بیل روڈمکو نے 15.7 ارب امریکی ڈالر کے عوض آسٹریلیا کی شاپنگ مال کمپنی ”ویسٹ فیلڈ“ خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ 15.7 ارب ڈالر کے عوض ویسٹ فیلڈ کے 18 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، سودے کے مطابق یونی بیل آسٹریلین شاپنگ مال کمپنی کو فی شیئر 7.55 …

سڈنی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) یورپین ریئل سٹیٹ کمپنی یونی بیل روڈمکو نے 15.7 ارب امریکی ڈالر کے عوض آسٹریلیا کی شاپنگ مال کمپنی ”ویسٹ فیلڈ“ خریدنے پر رضامندی ظاہر کردی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ 15.7 ارب ڈالر کے عوض ویسٹ فیلڈ کے 18 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، سودے کے مطابق یونی بیل آسٹریلین شاپنگ مال کمپنی کو فی شیئر 7.55 امریکی ڈالر (10.01 آسٹریلین ڈالر) ادا کرے گی۔ یہ سودا آسٹریلیا کی تاریخ میں کسی اثاثے کی سب سے بڑی ڈیل ہوگی۔ یونی بیل کا کہنا ہے کہ اس کے دنیا کی مختلف ریئل سٹیٹ مارکیٹس میں 72 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثے ہیں اور ویسٹ فیلڈ کے حصص خریدنے کے بعد اپنے شاپنگ مالز کے ساتھ ویسٹ فیلڈ کا ٹیگ لگائے گی۔ یاد رہے کہ آسٹریلین ویسٹ فیلڈ کے امریکا اور یورپ میں 35 شاپنگ مالز ہیں جن کی مالیت 32 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply