نیویارک ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی ”بی ایچ پی“ نے امریکا میں اپنے شیل (سلیٹی) آئل اور شیل (سلیٹی)گیس اثاثوں کی توقع سے کم کارکردگی پر فروخت کے لیے 4 بینکوں کی خدمات حاصل کرلیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی امریکا کے علاقوں ایگل فورڈ، پرمیان، ہینس ویلے اور فینٹ ویلے بیسن میں اپنے اثاثے فروخت کرنے کی خواہاں ہے جن …
بی ایچ پی نے امریکا میں اپنے شیل اثاثوں کی فروخت کے لیے 4 بینکوں کی خدمات حاصل کر لیں
مزید خبریں
نیویارک ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی ”بی ایچ پی“ نے امریکا میں اپنے شیل (سلیٹی) آئل اور شیل (سلیٹی)گیس اثاثوں کی توقع سے کم کارکردگی پر فروخت کے لیے 4 بینکوں کی خدمات حاصل کرلیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی امریکا کے علاقوں ایگل فورڈ، پرمیان، ہینس ویلے اور فینٹ ویلے بیسن میں اپنے اثاثے فروخت کرنے کی خواہاں ہے جن کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔اس کو یہ اثاثے 2018ءکے اوائل تک فروخت کرنے ہیں جس کے لیے اس نے بارکلیز اور بینک آف امریکا سے کہا ہے کہ وہ اس کے اثاثوں کی فروخت بارے لائحہ عمل طے کریں کہ آیا انھیں اجتماعی طور پر فروخت کرنا ممکن ہے یا انھیں الگ الگ ہی فروخت کیا جائے۔دوسری جانب سٹی بینک اور گولڈ مین ساکس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے تحقیق کریں کہ شیل اثاثوں کو کسی نئی کمپنی میں شامل کرنا ممکن ہے کہ نہیں۔








