این ڈی ایم اے اور یونیسیف کے مابین مشترکہ لائحہ عمل برائے سال 2018-19ءپر دستخط چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور یونیسیف کی قائم مقام نمائندہ کرس مینڈویٹ نے ورک پلان پر دستخط کئے اسلام آباد۔ 18 دسمبر (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)اوریونیسیف کے مابین پیر کو مشترکہ لائحہ عمل برائے سال 2018-19ءدستخط کیا گیا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے …
این ڈی ایم اے اور یونیسیف کے مابین مشترکہ لائحہ عمل برائے سال 2018-19ءپر دستخط

مزید خبریں
این ڈی ایم اے اور یونیسیف کے مابین مشترکہ لائحہ عمل برائے سال 2018-19ءپر دستخط
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور یونیسیف کی قائم مقام نمائندہ کرس مینڈویٹ نے ورک پلان پر دستخط کئے
اسلام آباد۔ 18 دسمبر (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)اوریونیسیف کے مابین پیر کو مشترکہ لائحہ عمل برائے سال 2018-19ءدستخط کیا گیا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور یونیسیف کی قائم مقام نمائندہ کرس مینڈویٹ نے ورک پلان پر دستخط کئے۔ ورک پلان کے تحت آفات کے دوران بچوں کو درپیش خطرات کو کم کرنے، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور بروقت بحالی کےلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ این ڈی ایم اے اور یونیسیف کے مابین 2015 سے اشتراک جاری ہے جس میں دونوں اداروں نے آفات کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کی فلاح کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں ۔ سکول سیفٹی فریم ورک کا قیام اور اس پر عمل درآمد کا پائلٹ پروگرام دونوں اداروں کی مشترکہ اور قابل ذکر کاوش ہے۔ اسی اشتراک کو جاری رکھتے ہوئے 2018-19ءکا یہ ورک پلان تیار کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت آفات کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی قسم کی صورتحال میں بلاتعطل تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنانے ، بچوں کوتربیت کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بچاﺅ کے لیے مشقیں کرانے کے علاوہ موسمی تبدیلیوں اور ان کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ آفات سے نمٹنے کےلئے تعلیمی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے اور تمام معاون اداروںکو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کےلئے بھی راہنمائی فراہم کی جائے گی ۔








