وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ این جی اوز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں، اس لئے ان کی رجسٹریشن کینسل کی گئی، اپیل کرنے والی آئی این جی اوز کا 90 دن میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں 21 آئی این جی اوز بند کرنے سے متعلق اٹھائے گئے …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ این جی اوز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں، اس لئے ان کی رجسٹریشن کینسل کی گئی، اپیل کرنے والی آئی این جی اوز کا 90 دن میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں 21 آئی این جی اوز بند کرنے سے متعلق اٹھائے گئے معاملے پر وزارتی ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 2015ءاور اس سے قبل بھی آئی این جی اوز کے بارے میں رپورٹس ملتی رہیں کہ وہ بتائے گئے مقاصد کے خلاف کام کر رہی ہیں، جو ان کے مینڈیٹ میں نہیں، اس معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے، اہم اداروں کے سینئر حکام اس کمیٹی کے ممبر تھے جس کی سفارشات پر تین کمیٹیاں بنیں، ایک سکرونٹی کمیٹی بھی نہیں، کمیٹی نے آئی این جی اوز سے درخواستیں مانگیں، آئی این جی اوز کو اب تین سال کے لئے کام کی اجازت ملے گی، غیر ملکی کو ایک سال سے زیادہ کا ویزا نہیں ملے گا، زیر التواءکیسوں پر کام کرنے کی اجازت نہیں ملے گی، رجسٹریشن کے بغیر وہ کسی قسم کا آفس نہیں بنا سکیں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply