وزیر مملکت سیفران غالب خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد خوش آئند ہے اس سے اداروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد خوش آئند ہے اس سے اداروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پارلیمنٹ آمد خوش آئند ہے، اس سے اداروں کے درمیان فاصلے کم اور اعتماد بڑھے گا اور عوام بھی ان کی پارلیمنٹ آمد کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے کہ قومی ادارے ملکی ترقی کی سالمیت اور قومی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے اور اس حوالے سے بل جلد قومی اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply