وزیراعلی پنجاب کی چین کی 77 ویں سالگرہ پر چینی عوام وقیادت کو مبارکباد

وزیراعلی پنجاب کی چین کی 77 ویں سالگرہ پر چینی عوام وقیادت کو مبارکباد

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی جمہوریہ چین کی 77 ویں سالگرہ پر چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نوازنے چینی قوم کی محنت، استقامت اور ثابت قدمی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ عالمی ترقی اور امن کیلئے عالمی سطح پر چین کا کردار قابل تحسین ہے،سائنس اور ٹیکنالوجی میں عروج کی راہ پر گامزن چین دنیا کے لئے ایک مثال ہے،صدرشی جن پنگ کی دورداندیش اور بصیرت افروز قیادت میں چین بلندیوں کیلئے رواں دواں ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات افق کی بلندیوں کو چھورہے ہیں،پاکستان اور چین کے تعلقات ہر موسم کے سرد وگرم سے ماورا ہیں، پاکستانی عوام اور حکومت چین سے دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید خبریں