اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ انہوں نے تو ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ انہوں نے تو ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو محمد نواز شریف کی نااہلی پر تحفظات ہیں جنہیں اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہم 2018ءکے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود یہ تسلیم کیا کہ نیازی سروسز ان کی ملکیت ہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔








