وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے ملک بھر سے اپ فرنٹ اور کاسٹ پلس ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کے پیداواری منصوبوں کیلئے کھلی بولی کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی ایک ہفتہ قبل …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے ملک بھر سے اپ فرنٹ اور کاسٹ پلس ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کے پیداواری منصوبوں کیلئے کھلی بولی کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی ایک ہفتہ قبل تجدید توانائی کی نئی پالیسی کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت اپ فرنٹ اور کاسٹ پلس ٹیرف ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شفافیت کو ممکن بنانے کےلئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار اوپن میرٹ سسٹم کی بنیاد پر ان کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جائے گا جو سب سے سستی بجلی فراہم کریں گی۔ اس ضمن میں سندھ میں 400 میگاواٹ اور قائداعظم سولر پارک میں 600 میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں کی کھلی بولی چار سے چھے ہفتے کے دوران ہو گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ عموماً کہا جاتا ہے کہ پانی سے سستی بجلی حاصل ہوتی ہے جبکہ دریا کے بہاو پر لگنے والے چھوٹے منصوبوں سے فی یونٹ ساڑھے گیارہ روپے بجلی ملتی ہے، اب شمسی توانائی ، ہوا اور دیگر قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کے پیداواری منصوبوں کے لیے کھلی بولی ہو گی تاکہ ہمارے صارفین کو سستے داموں بجلی حاصل ہو۔

مزید خبریں

Leave a Reply