سعودی عرب، دو گاڑیوں میں تصادم سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ۔2اکتوبر (اے پی پی):مکہ مکرمہ ریجن میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے چھ افراد کی موت واقع ہوگئی جن میں پانچ خواتین ٹیچرز شامل ہیں۔ اردو نیوز نے سعودی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ طائف ریاض ایکپسریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی تحقیقات کی جا رہی ہے جس میں چھ اموات ہوئی ۔ ابتدائی اطلاعات میں …

مکہ مکرمہ۔2اکتوبر (اے پی پی):مکہ مکرمہ ریجن میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے چھ افراد کی موت واقع ہوگئی جن میں پانچ خواتین ٹیچرز شامل ہیں۔ اردو نیوز نے سعودی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ طائف ریاض ایکپسریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کی تحقیقات کی جا رہی ہے جس میں چھ اموات ہوئی ۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچرز کو لے جانے والی گاڑی اچانک لین بدلنے کے باعث بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، دوسری گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔ الاخباریہ کے مطابق حادثے میں پانچ خواتین ٹیچرز اور گاڑی کا ڈرائیور موقع پردم توڑ گیا۔