فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر)نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث سکولوں کے تعلیمی پروگراموں کے لیے درکار فنڈنگ خطرے میں ہے جس سے لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو این ایچ سی آر نے جمعے کو بیان میں کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 58 لاکھ (5.8 …

جنیوا۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر)نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث سکولوں کے تعلیمی پروگراموں کے لیے درکار فنڈنگ خطرے میں ہے جس سے لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں ۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو این ایچ سی آر نے جمعے کو بیان میں کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 58 لاکھ (5.8 ملین) پناہ گزین بچے اور نوجوان سکول نہیں جا سکے، یہ دنیا بھر میں موجود اندازاً 1 کروڑ 31 لاکھ (13.1 ملین) پناہ گزین بچوں کا 44 فیصد بنتے ہیں۔ ادارے نے کہا کہ کم از کم ہر تین میں سے دو پناہ گزین بچے پرائمری سکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھےلیکن صرف ہر تین میں سے ایک بچے کو ثانوی تعلیم تک رسائی حاصل تھی، تاہم، ثانوی تعلیم کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنے والے پناہ گزین طلبہ کی تعداد ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق 2025 میں پہلی بار 4 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ پناہ گزین طلبہ یونیورسٹیوں یا پیشہ ورانہ تعلیم کے اداروں میں داخل ہوئے۔ ادارے کے مطابق 2025 میں پہلی مرتبہ 4 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ پناہ گزین طلبہ یونیورسٹیوں یا پیشہ ورانہ تعلیم کے اداروں میں زیرِ تعلیم تھے۔ یہ تعداد اعلیٰ تعلیم کے لیے اہل پناہ گزین طلبہ کا 11 فیصد تھی، جو 2024 کے 9 فیصد کے مقابلے میں اضافہ ہے۔