صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن میں 7 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ صدر …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جمعے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن میں 7 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں