نئے تعینات ہونیوالے ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
نئے تعینات ہونیوالے ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):نئے تعینات ہونیوالے ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس دستے کی سلامی، یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ نئے تعینات ہونیوالے ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن کی پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، جملہ ٹاؤن ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن کی یادگارِ شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء نے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔







