اوتھر میں کم عمر مادہ کشمیر مارخور ریوڑ سے بچھڑ کر بکریوں کے جھنڈ میں شامل ہو گئی، مقامی کمیونٹی نے مارخور کو وائلڈ لائف کے حوالہ کر دیا
اوتھر میں کم عمر مادہ کشمیر مارخور ریوڑ سے بچھڑ کر بکریوں کے جھنڈ میں شامل ہو گئی، مقامی کمیونٹی نے مارخور کو وائلڈ لائف کے حوالہ کر دیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 3 اکتوبر (اے پی پی):کوہستان وائلڈ لائف ڈویژن کے علاقہ اوتھر میں ایک کم عمر مادہ کشمیر مارخور اپنے ریوڑ سے بچھڑ کر گھریلو بکریوں کے جھنڈ میں شامل ہو گئی۔ مقامی کمیونٹی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارخور کو بحفاظت محکمہ وائلڈ لائف کے حوالہ کر دیا۔ وائلڈ لائف عملہ نے مکمل معائنہ کیا جس کے بعد اسے صحت مند اور قدرتی ماحول میں واپسی کیلئے موزوں پایا گیا چنانچہ اسے اس کے قدرتی مسکن میں بحفاظت آزاد کر دیا گیا۔ مقامی کمیونٹی کا یہ تعاون جنگلی حیات کے تحفظ کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
کنزرویٹر آف فارسٹس اپر ہزارہ فارسٹ سرکل، تیمور الیاس نے لوئر کوہستان فارسٹ ڈویژن پٹن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او لوئر کوہستان، ایس ڈی ایف او پٹن و پالس اور فیلڈ سٹاف بھی موجود تھے۔ دورہ کے دوران قراقرم ہائی وے کے ساتھ مختلف روڈ سائیڈ ڈپوؤں میں موجود آندھی اور طوفان سے گری ہوئی لکڑی کا معائنہ کیا گیا اور لکڑی کی صورتحال و محکمانہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف نے ضروری معلومات فراہم کیں۔








