طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز، افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائیاں جاری

کابل۔4اکتوبر (اے پی پی):طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز ہو چکی ہے، افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔مسلح تنظیموں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ،نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان رجیم کیخلاف مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ نیشنل انڈیپینڈینس فرنٹ آف افغانستان کے مطابق مزار شریف میں طالبان انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹر پر راکٹ حملہ کے نتیجہ میں نائب قاری ناصر احمد سمیت 5 …

کابل۔4اکتوبر (اے پی پی):طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز ہو چکی ہے، افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔مسلح تنظیموں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ،نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان رجیم کیخلاف مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

نیشنل انڈیپینڈینس فرنٹ آف افغانستان کے مطابق مزار شریف میں طالبان انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹر پر راکٹ حملہ کے نتیجہ میں نائب قاری ناصر احمد سمیت 5 افرادمارے گئے۔ یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان نے افغان علاقے زابل میں طالبان کےابو بکر نیٹ ورک سے وابسطہ اہم سرغنہ بلال کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان نے کہا ہے کہ دو ماہ کے دوران افغانستان کے19 صوبوں میں 68 کارروائیوں میں102 طالبان ارکانمارے گئے جبکہ 45 زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح بغلان کے ضلع فاریاب میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے حملے میں 3 طالبان ارکان مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔