راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 ہزار 94 مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی۔ 13 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر کے پہلے چار روز کے دوران ڈینگی کے 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ستمبر میں 27 کیسز سامنے آئے، اگست میں کوئی کیس رپورٹ نہیں …

راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 ہزار 94 مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی۔ 13 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر کے پہلے چار روز کے دوران ڈینگی کے 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ستمبر میں 27 کیسز سامنے آئے، اگست میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے لیے 415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ 17 ہزار 859 ہاٹ سپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ضلع بھر کے 100 فیصد علاقوں کا سروے مکمل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انسداد ڈینگی کارروائیوں کے دوران 52 لاکھ 41 ہزار سے زائد گھروں اور 18 لاکھ 13 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی جہاں ایک لاکھ 81 ہزار 31 گھروں اور 25 ہزار 85 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 6 ہزار 116 لاروا تلف کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر 2 ہزار 798 ایف آئی آرز درج، 686 مقامات سیل، 2 ہزار 331 چالان اور 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

 

مزید خبریں