پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 464.56 پوائنٹس کی کمی سے 37919.42 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 464.56 پوائنٹس کی کمی سے 37919.42 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 79 ارب 5 کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار 870 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ 22 ہزار 929 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و …

کراچی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 464.56 پوائنٹس کی کمی سے 37919.42 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 79 ارب 5 کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار 870 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ 22 ہزار 929 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 85 لاکھ 9 ہزار 520 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 464.56 پوائنٹس کی کمی سے 37919.42 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 208.84 پوائنٹس کی مندی سے 18875.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply