متحدہ عرب امارات نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جنوب مشرق میں واقع علاقے سلامہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک سےیکجہتی کا اظہار کیا ہے،
متحدہ عرب امارات کا کینیا میں ٹریفک حادثے میں مرنے والو ں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
ابو ظہبی۔5اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جنوب مشرق میں واقع علاقے سلامہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک سےیکجہتی کا اظہار کیا ہے،جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں اس المناک واقعے پر جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ، کینیا اور اس کے عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








