ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دبئی کے روزگار ویزے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دبئی کے روزگار ویزے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔
پیر کو حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرکے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر/ایجنٹ مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزم ایف آئی آر نمبر 293/16 اور 294/16 میں ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17/22 کے تحت مطلوب تھا۔ ملزم نے دبئی کے روزگار ویزے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔








