خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی ہے
سعودی عرب میں یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
ریاض ۔6اکتوبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ، وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور سدایا تعاون کریں گی۔ یہ اقدام یمنی عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے جاری مسلسل تعاون اور برادرانہ موقف کا تسلسل ہے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اصلاح حال کے لیے یمنی شہریوں کا کارآمد پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ اصلاح حال کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تاریخ اور اس کے ضوابط کا اعلان ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹ اور متعلقہ اداروں کے سرکاری اکاؤنٹس پر کیا جائے گا۔








