وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنا پاکستان اور پنجاب کی کامیابیوں کا اعتراف ہے، شیخ آفتاب احمد

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنا پاکستان اور پنجاب کی کامیابیوں کا اعتراف ہے

حضرو۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنا پاکستان اور پنجاب کی کامیابیوں کا اعتراف ہے، مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ پاکستان کی صلاحیتوں اور مثبت تشخص کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مریم نواز شریف کی حکومت صوبے میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں اور عام آدمی کی بہتری کے لیے متعدد عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملنے والے عالمی اعزازات پوری قوم کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی قوم صلاحیت، محنت اور عزم کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں۔ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہنا چاہیے تاکہ صوبہ مزید ترقی کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے