ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ڈیزاسٹر ٹیموں نے مسلسل بارش کے دوران دو مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشنز کرتے ہوئے پھنسے7 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا
ریسکیو 1122 نوشہرہ کی امددای کارروائیاں، بارشی پانی میں پھنسے7 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ڈیزاسٹر ٹیموں نے مسلسل بارش کے دوران دو مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشنز کرتے ہوئے پھنسے7 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔ترجمان ریسکیو 1122نوشہرہ کے مطابق امان گڑھ ورکنگ فوکس سکول میں بارشی پانی داخل ہونے کے باعث 3 خواتین پھنس گئی تھیں، جنہیں ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔اسی طرح ایک اور کارروائی میں ریسکیو ٹیموں نے سرکاری غلہ منڈی اضاخیل میں بارشی پانی میں پھنسے 4 افراد محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس دوران سرکاری کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان کو بھی بحفاظت منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ڈیزاسٹر ٹیمیں ضلع بھر میں جاری بارش کے دوران الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔








