ریسکیو1122 باجوڑ نے کنویں میں گرنے والےشخص کو بحفاظت نکال لیا

ریسکیو 1122باجوڑ نے تحصیل چارمنگ کے علاقے کرکنئی میں کنویں میں گرنے والے شخص کو بحفاظت نکال لیا ۔

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122باجوڑ نے تحصیل چارمنگ کے علاقے کرکنئی میں کنویں میں گرنے والے شخص کو بحفاظت نکال لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 باجوڑکے مطابق شہری لقمان کے کنویں میں گر نےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیوامدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ریسکیو آلات کا استعمال کرتےہوئے کنویں میں پھنسے شخص کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو امدادی ٹیم نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےمزید طبی معائنے کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا ۔