ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا میں بارش، ریسکیو 1122 کا الرٹ جاری

ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے

ملاکنڈ ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈرائیور حضرات بارش میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، رفتار کم رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دریاؤں اور برساتی نالوں سے دور رہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 پر رابطہ کریں

مزید خبریں