گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اور ایف بی آر کے مجموعی طور پر پانچ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اور ایف بی آر کے مجموعی طور پر پانچ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر نے ابہایا پل کے قریب پولیس اور ایف بی آر کے اہلکاروں اور بنوں روڈ پر ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر شہدا کے ساتھیوں اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے فرائض کی بجا آوری میں جان قربان کرکے ہماری دھرتی پر احسان کیاانہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔








