اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں چاول کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر چاول کی طلب میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ چاول برآمد کرنے والے اداروں کی تنظیم رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر تک کے عرصے کے دوران پاکستان …
رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں چاول کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں چاول کی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر چاول کی طلب میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ چاول برآمد کرنے والے اداروں کی تنظیم رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر تک کے عرصے کے دوران پاکستان میں چاول کی برآمدات میں 697 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا۔ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران پاکستان نے چاولوں کی برآمدات سے 528.33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ بلحاظ حجم اس عرصہ میں برآمدی حجم میں 16 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا‘ جولائی سے نومبر تک پاکستان میں 1.45ملین ٹن چاول برآمد کیا‘ گزشتہ سال اسی عرصہ میں چاولوں کا برآمدی حجم 1.25ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔








