سعودی عرب نے ہُنرمند غیرملکی کارکنوں کے لیے اہل خانہ کو بلانا آسان بنا دیا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت نے ایسے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس کے تحت ہنر مند غیرملکی کارکن اپنے ورک ویزے کے طریقہ کار کی تکمیل کے دوران اہل خانہ کو مملکت میں لا سکتے ہیں۔

ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت نے ایسے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس کے تحت ہنر مند غیرملکی کارکن اپنے ورک ویزے کے طریقہ کار کی تکمیل کے دوران اہل خانہ کو مملکت میں لا سکتے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ اور افرادی قوت کے تعاون سے اس اقدام کا مقصد مملکت میں رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔نئے اقدامات کے تحت اہل غیرملکی کارکن اپنی اہلیہ، 25 سال سے کم عمر بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کو سعودی عرب لا سکتے ہیں۔ اہل خانہ کے لیے انٹری ویزے تمام ریکوائرمنٹ کو پورا کیے جانے کے بعد ورک ویزے کی تکمیل کے ساتھ جاری کیے جا سکتے ہیں۔ سعودی عرب آمد پر غیرملکی کارکن کے اہل خانہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق ریزیڈینسی پرمٹ کے حصول کے لیے طریقہ کار مکمل کر سکیں گے۔