پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان اورسپن آل راؤنڈر حسن خان کو جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 سہ فریقی سیریز کے لئےامریکا کی قومی ٹیم میں پہلی بار شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل

مزید خبریں
واشنگٹن۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان اورسپن آل راؤنڈر حسن خان کو جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 سہ فریقی سیریز کے لئےامریکا کی قومی ٹیم میں پہلی بار شامل کرلیا گیا ہے۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ حسن خان کوآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی سہ ملکی سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر علی خان کی جگہ امریکی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 16 اکتوبر کو 28 سال کے ہونے والے حسن خان تقریباً 10 سال بعد سینئر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 28 سالہ حسن خان نے پاکستان سپر لیگ کے بعد امریکامیں میجر لیگ کرکٹ کے ذریعے اپنی کارکردگی لوہا منوایا، جہاں وہ سان فرانسسکو یونیکورنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
حسن خان نے میجر لیگ کرکٹ کے دو سیزنز میں 429 رنز بنانے کے ساتھ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن خان پی ایس ایل 2026 میں حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے کھیلتے ہوئے 139 رنز اور 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اور اب وہ فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل امریکاکی نمائندگی کریں گے۔ حسن خان کی کارکردگی نے انہیں بگ بیش لیگ، آئی ایل ٹی20 اور کیریبین پریمیئر لیگ میں بھی مواقع دلوائے۔ امریکی ٹیم کو امید ہے کہ حسن خان فوری طور پر مؤثر کارکردگی دکھائیں گے۔ امریکا کی ٹیم فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری کر رہی ہے۔








