کوہاٹ ،شادی پور پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی

کوہاٹ کے شادی پور پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم کوہاٹ پولیس کے جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی اور حملہ پسپا کر دیا

پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):کوہاٹ کے شادی پور پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم کوہاٹ پولیس کے جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی اور حملہ پسپا کر دیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مؤثر جواب دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس جوان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حملہ ناکام ہونے کے بعد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں دہشتگردوں کا پیچھا جاری ہے جبکہ سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔کوہاٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید خبریں