ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 404افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

ریسکیو1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 408ایمرجنسیزمیں مجموعی طور404افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں 384 ،شجاع آبادمیں دس اورجلال پورپیروالامیں 14ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82ہے،ملتان شہرمیں78جبکہ شجاع آباداورجلال پورپیروالامیں دو،دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ملتان۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 408ایمرجنسیزمیں مجموعی طور404افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں 384 ،شجاع آبادمیں دس اورجلال پورپیروالامیں 14ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82ہے،ملتان شہرمیں78جبکہ شجاع آباداورجلال پورپیروالامیں دو،دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں248میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہرمیں236جبکہ شجاع آباداورجلال پورپیروالامیں چھ،چھ ایمرجینسیز پیش آئیں۔12کرائم،ایک آگ لگنےاور 10گرنےکی ایمرجنسیزرپورٹ ہوئیں۔ضلع بھر میں مجموعی طور پر 404افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں 381،شجاع آباد میں11اورجلالپور پیر والا میں12افراد کوریسکیو کیا گیا۔

مزید خبریں