تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر ہمارا داخلی معاملہ ہے،چین
تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر ہمارا داخلی معاملہ ہے،چین

مزید خبریں
بیجنگ۔7اکتوبر (اے پی پی):چین نےکہا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ اس کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا حل مکمل طور پر چینی عوام کا اپنا معاملہ ہے، جس میں کسی بھی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات گزشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فریق کو چینی اور امریکی سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے، ایک چین کے اصول اور چین اور امریکا کے درمیان طے پانے والے تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کے مسئلے کو محتاط انداز میں نمٹانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا حل مکمل طور پر چینی عوام کا اپنا معاملہ ہے، جس میں کسی بھی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔چینی ترجمان کہا کہ امریکا کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فروخت کرنے کے خلاف چین کا موقف ہمیشہ سے واضح اور مستقل رہا ہے۔








