ڈپٹی کمشنر سید ممتاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع باغ میں کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں،ایک انچ تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا
ضلع باغ میں کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
باغ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید ممتاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع باغ میں کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں،ایک انچ تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہائی وے ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے، ہائی وے رولز کے مغائر تعمیرات کی این او سیز جاری کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا، ریونیو عدالتوں میں سالوں کیسز کا نظام ختم کرنا ہو گا 90دن کی معیاد کے اندر فیصلے کریں تا کہ عوام کو سالوں تک انصاف کا منتظر نا رہنا پڑے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران و دیگر ریونیو آفیسران و ملازمین کے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل باغ، تحصیل ہاڑی گہل، تحصیل دھیرکوٹ، تحصیل بیر پانی، تحصیل ریڑھ کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ روائتی انداز کو ترک کر کے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کو شعار بنا کر کام کرنا ہو گا۔ اجلاس میں آفیسران سے محکمانہ اقدامات میں مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی لی گئیں اور آئندہ کے لیے اہداف بھی مقرر کیے گئے۔








